سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے بلیک میلنگ کے ذریعے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button