صرف 6 گھنٹے سوئی گیس کی فراہمی صارفین کے ساتھ بھیانک مذاق ہے، سماجی و شہری حلقے

جہلم شہرکی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے کہا ہے کہ 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے سوئی گیس کی فراہمی صارفین کے ساتھ بھیانک مذاق ہے۔ سوئی گیس کی بندش سے گھریلو امور خانہ داری بری طرح متاثر ہونے سے گھروں کابجٹ متاثر ہونے لگے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی ماہ سے 24گھنٹوں میں صرف 6گھنٹے سوئی گیس کی فراہمی صارفین کے ساتھ مذاق ہے ۔جس کیوجہ سے صبح سکول کالجز جانے والے طلباء وطالبات اور سرکاری دفاتر میں جانے والے افراد بغیر ناشتہ کے گھروں سے جانے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیرپٹرولیم سے مطالبہ کیاہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے اور بلا تعطل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور طلباء و طالبات سمیت سرکاری ملازمین اور کارروباری افراد اپنے گھروں سے ناشتہ کرکے معاملات زندگی جاری رکھ سکیں ۔



