پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے دھوکہ دہی سے ہتھیائے گئے پیسوں کی بازیابی کا عمل مکمل کرتے ہوئے نہ صرف فوری انصاف فراہم کیا بلکہ ایک مثال قائم کر دی کہ پولیس عوام کے جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
متاثرہ خاتون نے تھانہ پنڈ دادنخان میں درخواست دی کہ اسے ایک شخص نے دھوکہ دہی سے رقم سے محروم کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ پولیس ٹیم نے انتہائی سنجیدگی سے واقعے کی مکمل چھان بین کی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے خاتون کی رقم واپس دلوادی۔
پیسے واپس ملنے پر متاثرہ خاتون نے جہلم پولیس اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔
ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر کہا کہ "عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ہر مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے اور اس طرح کی شکایات پر فوری ردِعمل پولیس کی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔
