پنڈدادنخان: تیز رفتاری نے عید کی خوشیاں چھین لیں، موٹر سائیکل حادثہ میں 26 سالہ نوجوان جاں بحق، دو شدید زخمی

پنڈدادنخان: تیز رفتاری نے عید کی خوشیاں چھین لیں، دو موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں عیدالفطر کے روز پیش آیا، جہاں چک حمید کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 26 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، ایک نوجوان کی حالت نازک ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں فوری طور پر قریبی و متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

حادثے کے نتیجے میں 26 سالہ محمد عمیر ولد غلام بشیر موقع پر جاں بحق ہو گیا، جس کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 22 سالہ احمد رضا ولد عبدالمجید شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 18 سالہ محمد فیضان ولد محمد احسان کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button