سوہاوہ میں قائم نجی تعلیمی ادارہ دی نالج سکول نے بار کونسل سوہاوہ کے تمام وکلاء کے بچوں کی فیسوں میں پچاس فیصد رعایت دے گا۔
اس حوالے سے صدر بار کونسل سوہاوہ راجہ سہیل شفیق ایڈووکیٹ اور ڈائریکٹر دی نالج سکول طارق محمود کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدہ کے مطابق دی نالج سکول میں زیر تعلیم یا نئے داخل ہونے والوں وکلاء کے بچوں کو تمام کلاسز کے لیے فیس میں پچاس فیصد رعائت دی گئی ہے۔
اس حوالے سے بار کونسل سوہاوہ میں ایک تقریب میں صدر بار کونسل اور ڈائیریکٹر نالج سکول کے درمیان معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔
ڈائریکٹر نالج سکول کا کہنا تھا کہ جس طرح وکلاء معاشرے میں انصاف کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، اسی طرح ہم ان کے بچوں کی بہترین تعلیم کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔سوہاوہ میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہترین تعلیمی ادارے میں وکلاء کے بچوں کو خصوصی رعائت دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر صدر بار کونسل راجہ سہیل شفیق نے ڈائریکٹر دی نالج سکول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوہاوہ جیسے شہر میں نالج سکول موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور بہتر تعلیمی معیار دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
