ڈی او لٹریسی کا ٹلہ جوگیاں اور موگلی گاؤں کا دورہ، پہلی بار لٹریسی سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) لٹریسی میمونہ انجم نے ضلع کے انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار علاقے ٹلہ جوگیاں اور گاؤں موگلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کا جائزہ لینا اور بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کو حتمی شکل دینا تھا۔

ڈی او لٹریسی نے مقامی آبادی سے ملاقات کی اور بچوں کی تعلیمی پسماندگی کے اسباب پر تبادلہ خیال کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر اس دور دراز علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طلباء و طالبات کے لیے باقاعدہ لٹریسی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے مقامی بچوں کو میلوں دور سفر کرنے کے بجائے اپنے علاقے میں ہی تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔

میمونہ انجم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جہلم کے ہر کونے میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ترجیحات میں شامل ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے، خصوصاً وہ علاقے جہاں ماضی میں تعلیمی رسائی محدود تھی۔ ان مراکز میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ضروری تعلیمی مواد بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ بچے بہتر مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button