پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر عبدالمالک ریٹائرڈ ہوگئے

کھیوڑہ: پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر عبدالمالک شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سب انسپکٹر عبدالمالک کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، سب انسپکٹر عبدالمالک کا شمار پنجاب پولیس کے قابل محنتی تجربہ کار آفیسروں میں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر عبدالمالک شاندار خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، عوامی سماجی صحافتی شخصیات نے ریٹائرڈ ہونے پر عبدالمالک کو مبارکباد دی اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سب انسپکٹر عبدالمالک کو ریٹائرڈ ہونے پر علاقے بھر سے مبارکباد دینے والی سیاسی سماجی صحافتی شخصیات میںچوہدری عابد اشرف جوتانہ رہنما مسلم لیگ ن، ملک ظہیر احمد اعوان صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان، حکیم سید اختر علی شاہ بخاری چیئرمین تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان اور ملک نئیر اعوان جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے مبارکباد دی زبردست خراج تحسین پیش کیااور نیک دعاؤں سے نوازا۔
حافظ طاہر ارشاد وسیم وصی سیکرٹری انفارمیشن تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان، ملازم حسین، طاہر ہارون جلیل کھوکھر، عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز، مدثر ملک، حاجی مرزا نوید انجم، ملک طارق حسین رہنما مسلم لیگ ن کھیوڑہ، عثمان خان معروف پراپرٹی ایڈوائزر، محمد اشفاق گوندل ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کھیوڑہ خاص اور ان کے علاوہ دیگر شخصیات نے مبارکباد دی زبردست خراج تحسین پیش کیااور نیک دعاؤں سے نوازا۔



