ڈومیلی میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ جھنگ چک میں آسمانی بجلی گرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ جھنگ چک ڈومیلی میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جس میں 21 سالہ نوجوان کاشف گجر جاں بحق ہوگیا۔

21 سالہ کاشف گجر اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گھر پر آ گری۔ شدید جھٹکے کے باعث حسن بے ہوش ہوگیا جسے فوری طور پر ڈومیلی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی گھر اور علاقے میں کہرام مچ گیا۔

جاں بحق ہونے والا نوجوان دینہ کے نیو دلشاد ڈرائی کلینرز کے مالک آزاد گجر کا بھتیجا بتایا جاتا ہے۔ نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button