دینہ میں پولیس نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

دینہ میں پولیس نے بجلی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس سٹی چوکی میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چور محمد صدیق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم سر عام مین تار کے ساتھ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔



