سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث چور کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 عدد موبائل فونز اور 1 عدد لیپ ٹاپ برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
