پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2022ء میں ارشد محمود نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم نواز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم اشتہاری گزشتہ 2 سال 9 ماہ سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ للِہ پولیس کو مطلوب تھا۔ مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ للِہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
