گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھمالہ میں سائنس ماڈلز نمائش کا انعقاد

سوہاوہ/ ڈومیلی: گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دھمالہ میں سائنسی ماڈلز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور مختلف ماڈلز تیار کرکے پیش کیے۔

تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کلسٹر کوآرڈینیٹر بلال آزاد تھے جنہوں نے ماڈلز کا معائنہ کیا۔ نمائش میں موسم سرما، گرما، خزاں، بہار کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس کے حوالے سے ماڈلز بھی شامل تھے، جنہیں طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ کی مدد سے تیار کیا۔

اس موقع پر بلال آزاد نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ٹیلی تعلیم سرکاری تعلیمی اداروں میں نجی سکولوں کی طرح معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جہاں نجی سکول بھاری فیسوں کے ساتھ تعلیم فراہم کرتے ہیں، وہاں ٹیلی تعلیم مفت میں معیاری تعلیم کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں پیش کر رہا ہے۔”

ہیڈ ٹیچر حراء شہر بانو نے کہا کہ "بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، لیکن ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "بچوں نے وسائل کی کمی کے باوجود اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو کہ سرکاری سکولوں کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

تقریب میں بچوں کی محنت اور ان کے پیش کردہ ماڈلز کو خوب پذیرائی ملی اور یہ یقین دلایا گیا کہ ان کی یہ کاوشیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button