سوہاوہ: حاجی راجہ تنویر پنوار کا شاندار کردار، بڑے تنازعے کو افہام و تفہیم سے حل کروا دیا


سوہاوہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی راجہ تنویر پنوار نے سیاسی و سماجی خدمات کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ایک بڑے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کروا کر اہلیانِ علاقہ کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقے کوٹ دھمیک کے رہائشی راجہ اسد نے علاقے میں راستے پر تجاوزات کے معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو درخواست دی تھی، جس کے بعد حاجی راجہ تنویر پنوار نے عمرہ سے واپسی پر دونوں فریقین کو اپنے گھر بڑی بیٹھک میں مدعو کیا۔ انہوں نے دونوں جانب کا مؤقف سننے کے بعد دانشمندی سے موقع پر ہی بہترین فیصلہ کیا اور تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کروا دیا۔
حاجی راجہ تنویر پنوار نے نہ صرف دونوں فریقین کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا بلکہ ان میں صلح بھی کروا دی، جس پر مقامی افراد نے ان کے کردار کو بھرپور سراہا۔ جرگے کے طور پر کیے گئے اس فیصلے کو اہلیانِ علاقہ نے انصاف اور بھائی چارے کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے حاجی راجہ تنویر پنوار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دونوں فریقین راجہ اسد اور دوسرے فریق نے مسئلے کے خوشگوار حل پر حاجی راجہ تنویر پنوار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مثبت کردار کی بدولت علاقہ ایک بڑے تنازعے سے بچ گیا اور مقامی افراد کو ایک پرامن اور خوشگوار ماحول میسر آیا۔



