غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ریٹائر ملازمین کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر کا اہتمام

کھیوڑہ: عطاء اللہ اسسٹنٹ پلانٹ منیجر، ملک نثار ایس ڈی ایم اور حنیف اختر بوائز آپریٹر کے ملازمت سے ریٹائر ہونے پر ان کے اعزاز میں کھیوڑہ کے سماجی ورکر عارف بھٹی نے پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق عطاء اللہ اسسٹنٹ پلانٹ منیجر، ملک نثار ایس ڈی ایم اور حنیف اختر بوائز آپریٹر غریبوال سیمنٹ فیکٹری میں ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں کھیوڑہ سابق نائب ناظم محمد عزیز بھٹی کے فرزند محمد عارف بھٹی نے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر میں عطاء اللہ اسسٹنٹ پلانٹ منیجر، ملک نثار ایس ڈی ایم، حنیف اختر بوائز آپریٹر اور ان کے ہمراہ آصف آئی ٹی انچارج بھی تھے۔ بھٹی ہاؤس آمد پر والہانہ استقبال کیا اور پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈنر کے بعد مہمانوں نے محمد عارف بھٹی کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور ان کو دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button