پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ میں کرنٹ لگنے سے 58 سالہ خاتون جاں بحق

پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ میں کرنٹ لگنے سے 58 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ کے ایک گھر میں بجلی کی تار کو سپورٹ دینے کیلئے لوہے کا راڈ لگایا ہوا تھا کہ اچانک لوہے کے راڈ میں کرنٹ آ جانے سے 58 سالہ تسلیم اختر زوجہ اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے خاتون کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button