دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان 5 جنوری بروز جمعہ کو دینہ کے علاقہ سوہن میں ڈیرہ مرزا ارشد سلیم مرحوم پر لگایا جائے گا۔
فری میڈیکل کیمپ 3 سے 5 بجے منعقد کیا جائے گا، مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔
میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور آئی سپیشلسٹ کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔
