جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم، مالی امداد اور روزگار کی فراہمی جاری

پنڈدادنخان: جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تحصیل پنڈدادنخان اور نواحی علاقوں میں غریب، مستحق اور سفید پوش خاندانوں کے لیے بہترین فلاحی خدمات جاری ہیں۔

ٹرسٹ ہر ماہ لاکھوں روپے مالیت کا راشن مستحق خاندانوں میں تقسیم کر رہا ہے، جبکہ غریب نادار بچیوں کی شادیوں کے لیے بھی لاکھوں روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ نہ صرف ماہانہ راشن کی صورت میں مستحق خاندانوں کا سہارا بنا ہوا ہے بلکہ غریب بچیوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے سلائی مشینوں کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے، جس سے خواتین گھروں میں باعزت روزگار کما کر اپنا گھر چلانے کے قابل ہو رہی ہیں۔

ٹرسٹ کی جانب سے بے روزگار اور کمزور طبقے کے افراد کو کاروباری لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے بھی لاکھوں روپے کی مالی امداد اور کاروبار کے مطابق ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مستحق مریضوں کو ادویات کے لیے بھی باقاعدہ مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے جلالپور شریف ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کے فلاحی منصوبے علاقے کے غریب طبقے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ فلاحی کاموں میں بنائی گئی مضبوط حکمت عملی اور عملی کردار پر ٹرسٹ انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button