قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، محرم الحرام سے قبل اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف ابھی سے ایکشن شروع کردیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے پرائس مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، روٹی نان کے سرکاری ریٹ پر فراہمی کی چیکنگ پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی۔



