جہلم میں انٹر یونٹ سپورٹس مقابلے، جہلم پولیس نے فٹبال ٹائٹل اپنے نام کر لیا

جہلم: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر انٹر یونٹ سپورٹس کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم میں فٹبال میچز کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی میاں عبدالجبار، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم، سپورٹس انچارج اور آر آئی شوکت علی شریک ہوئے۔

میچز میں راولپنڈی پولیس، اٹک پولیس، سٹی ٹریفک راولپنڈی پولیس اور جہلم پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلہ جہلم پولیس اور اٹک پولیس کے درمیان کھیلا گیا، جس میں جہلم پولیس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-3 سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

میچ کے اختتام پر ڈی ایس پی سٹی میاں عبدالجبار اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل میاں عبدالجبار نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت نہایت ضروری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button