مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بدلوٹ کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا

دینہ/ جہلم: صوبائی مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی خصوصی کاوشوں سے جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے بدلوٹ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکومتِ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 13 نومبر 2026ء کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بدلوٹ تحصیل دینہ ضلع جہلم (EMIS Code: 37240084) کو وسیع تر عوامی مفاد اور اسکول میں مناسب عمارت و دستیاب جگہ کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائر سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اسکول کے لیے ضروری آسامیوں کی منظوری کا کیس ارسال کریں، جس میں ایس این ای (SNE) کے تحت بی ایم 16 (BM-16)، ای بی سی (EBC) سمیت دیگر متعلقہ امور شامل ہوں گے۔

مزید برآں محکمہ خزانہ حکومتِ پنجاب منظور شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق مذکورہ اسکول کی نئی آسامیوں کے لیے علیحدہ سے منظوری (Concurrence) جاری کرے گا۔

اس فیصلے سے بدلوٹ اور گردونواح کی طالبات کو میٹرک کے بعد اپنے علاقے میں ہی انٹرمیڈیٹ سطح کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس سے نہ صرف علاقے میں تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ طالبات اور ان کے والدین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنے کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔

علاقہ مکینوں اور تعلیمی حلقوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بدلوٹ کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت کو علاقے کی طالبات کے لیے ایک اہم تعلیمی سہولت قرار دیا ہے اور جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button