جلالپور شریف میں غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے پیٹرول بھی برآمد کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت کرنے والے تین ملزمان کو حراست میں لیا، جن سے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جانے والا پیٹرول برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جلالپور شریف میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔



