جہلم میں ریسکیو وین سمیت متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم، 5 افراد زخمی

جہلم میں ریسکیو وین سمیت متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 5افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ جی ٹی روڈ پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

بارش اور آئل کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث حادثہ ہوا ہے۔ کار، مسافر کوچ، ریسکیو وین، دو موٹرسائیکلیں اور چنگ چی رکشے کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

حادثے میں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Exit mobile version