شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کو مزید فعال کر کے ہنگامی صورتحال اور حادثات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری کو ہمہ وقت مکمل رکھنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کے دوران کہی، جس میں پی ڈی ایم اے، ریسکیو، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، حادثات کے دوران ریسکیو آپریشنز، منگلا ڈیم کی موجودہ صورت حال، ہنگامی صورتحال کے لیے تربیتی کیمپوں کا انعقاد اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے تحت تمام اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں اور حادثات میں وفات پانے والوں یا زخمیوں کے لیے حکومت پنجاب کے امدادی پیکجز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنڈدادنخان کے علاقے پتن میں لائف جیکٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے پتن پر خفیہ طریقے سے لائف جیکٹس کی فراہمی کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ دریا میں آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے مکمل سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button