سوہاوہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوہاوہ میں پولیس نے شادی شدہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ و انچارج ایس ایس او آئی یو سوہاوہ سرکل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان علی اور زاہد کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زاہد اور علی نے خاتون کے شوہر کو کام پر بھجوانے کا بہانہ بنا کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان قرار واقعی سزا یابی کے مستحق ٹھہریں۔



