دینہ بازار میں خاتون کا گمشدہ پرس پولیس نے قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت واپس کر دیا

دینہ بازار میں شاپنگ کے لیے آنے والی خاتون کا گمشدہ پرس جس میں 35 ہزار روپے نقدی اور اہم کاغذات موجود تھے جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تلاش کر کے بحفاظت خاتون کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے بازار میں خریداری کے دوران خاتون کا پرس گم ہو گیا، جس میں نقدی کے علاوہ دیگر ضروری دستاویزات بھی شامل تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا۔
پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پرس کی نشاندہی کی اور اسے برآمد کر کے اصل مالک خاتون کے حوالے کر دیا۔ خاتون نے پولیس کی فوری کارروائی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔



