کھیوڑہ کے نوجوان شخصیت چوہدری فیضی کی صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد سے ملاقات

کھیوڑہ: صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے ساتھ کھیوڑہ کے نوجوان شخصیت امیدوار چیئرمین چوہدری فیضی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی، علاقے بھر کی تباہ حال سڑکوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے نوجوان شخصیت امیدوار چیئرمین چوہدری فیضی نے صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے ڈیرے پر ملاقات کر کے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور علاقے بھر کی تباہ حال سڑکوں کے متعلق مکمل بریف کیا۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بھرپور یقین دلایا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیروترقی کے لیے جتنا ممکن ہو سکاکردار ادا کریں گے۔

چوہدری فیضی نے صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button