جہلم: ملک صادق آف یو کے نے کہا کہ چیف سینٹر ی انسپکٹر میونسپل کمیٹی جہلم رانا اشفاق میرے ساتھ 9سال سے کام کر رہے ہیں اور اس وقت پوری توجہ اور محنت سے پودوں کو پا نی دے رہے ہیں جس کے باعث پودے شدید گرمی میں بھی تروتازہ اور زند ہ ہیں یہ رانا اشفاق اور ان کی ٹیم کی محنت و لگن کا منہ بو لتا ثبوت ہے اور میں انھیں خراج تحسین پیش کر تا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ جہلم کو صاف ستھرا ،خو بصورت اور سر سبز و شاداب رکھا جا ئے میرے خواب کی تکمیل میں رانا اشفاق کا اہم کر دار رہا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا مجھے ایما ندار اور محنتی لو گ پسند ہیں اور رانا شفاق کا شما ر بھی ایسے ہی لو گوں میں ہو تا ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ اتنا اچھا کام کر نے والے لو گ مو جود ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں تحصیل جہلم کے اوورسیز پاکستا نیوں سے اپیل کر تا ہو ں کہ جہلم شہر کی ترقی و خو شحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔جو کام ہو نے والے ہیں ان کو پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فنڈ ریز نگ کریں تا کہ ضلع جہلم کو خو بصورت اور مثالی بنا یا جا سکے اس سلسلے میں میرا تعاون سب سے پہلے اور سب سے زیادہ ہو گا ۔
