جہلم میں اشتہاری مجرم کو فرار میں مدد فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا، ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے شخص کو گرفتار کیا جس پر اشتہاری مجرم کو فرار کروانے میں مدد دینے کا الزام ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔



