جہلم تا للِہ ڈیول کیرج وے کیلئے 820 ملین فنڈ جاری کردیے گئے ہیں، چوہدری فرخ الطاف

دینہ: چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، جہلم کی عوام کے لیے سب سے بڑے منصوبے جہلم دورویہ سڑک کے لیے 82کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا، اب تیزی سے کام شروع ہو گا اور اس کے بعد اگلا جو بجٹ ہے اس میں جو پیسے آئیں گے وہ ستمبر میں جاری ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے فاروق کھوکھر اور چوہدری زاہد کی جانب سے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو تکلیفیں، مصیبتیں برداشت کی ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں، آپ کی دعاؤں سے اپنے علاقے کی تقدیر بدلیں گے اور ضلع جہلم میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے للِہ تا جہلم دورویہ سڑک کے لیے 82کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا ہے اس کا کام پہلے سے بھی شروع تھا، اب ان شاء اللہ اور تیزی سے اور بہتر طریقے سے ہو گا.

انہوں نے کہا کہ للِہ سے پنڈ دادنخان کا جو درمیان سے ہمارا سیکشن ہے اس کو جولائی میں مکمل کر لیں گے اس کے بعد اگلا جو ہمارا بجٹ ہے اس میں جو پیسے آئیں گے وہ ستمبر میں جاری ہوں گے، اس کا جو کام مصری موڑ سے شروع ہو گا۔ جو عوام نے مشکلات برداشت کی ہیں اب وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے ہمارا جو نہر کا منصوبہ ہے اس میں بھی آپ دیکھیں گے کہ تیزی آئے گی اور ایک سال تک وہ پایہ تکمیل تک پہنچیں گے۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ دونوں منصوبوں کے باعث پنڈ دادنخان میں بہت بڑی انقلابی تبدیلی آئے گی، یہ علاقہ صدیوں سے محرومیوں کا شکار ہے، پانی اور براہ راست ہیڈ کواٹر جہلم پہنچنے میں جو تکلیفیں اور مصیبتیں تھیں وہ آپ کے سامنے ہیں، ہم ایک مشن سمجھ کر ایک عزم کے ساتھ اس مشن کو شروع کیا ہے اور آپ کی دعاؤں سے اللہ ہمیں کامیابی دے گا اور آپ کی زندگی میں نیا انقلاب برپا ہو گا۔

تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی ،سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان عابد جوتانہ ، راجہ لیاقت علی ، چوہدری غلام عباس ، میاں عتیق ، شادا جٹ ، میاں ندیم امین ، راجہ نوید شہزاد ، میاں زبیر اور دیگر بھی شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button