پنڈدادنخان میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 7 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی اور سات قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر اقبال، آصف محمود، ظفر اقبال، کامران اشتیاق ، سلیمان ، ارشد محمود اور جاوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 42 ہزار 400 روپے، 8 عدد موبائل فونز، 2 عدد موٹر سائیکلز اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تاش پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



