ڈومیلی کے علاقہ کھنور میں 25واں عرس کی تقریبات، پیرحبیب اللہ شاہ کی شرکت

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ کھنور میں 25 ویں سالانہ عرس کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں عرس مبارک میں پیر حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین دربارِ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ نے شرکت کی۔

تقریبات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس موقع پر ٹریکٹروں کی ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی، جس نے روحانی محفل کو رنگ و رونق بخشی۔ منتظمین کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کے لیے کھانے پینے، لنگر اور دیگر سہولیات کا خصوصی بندوبست کیا گیا۔

مرد و خواتین کے لیے علیحدہ نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا، اور لنگر کا وسیع اہتمام محفل کی خصوصیت رہا۔ عرس کی تقریبات میں علاقے بھر سے مرد، خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مختلف نعت خواں حضرات اور علمائے کرام نے روحانی و اصلاحی خطابات کیے۔ پیر حبیب اللہ شاہ نے خصوصی دعا کرائی اور محفل میں شریک ہزاروں عقیدت مندوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خلیفہ عبدالقوم نے تمام مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

عرس کی اختتامی تقریب کے بعد پیر حبیب اللہ شاہ نے روہتاس انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج جھنگ چک کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ابرار نجیب گجر کی صاحبزادی نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے والہانہ استقبال کیا۔

پیر حبیب اللہ شاہ نے اسکول میں پرچم کشائی اور شجر کاری بھی کی اور ادارے کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button