سوہاوہ:‌ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 45 سالہ نمبردار کو قتل کر دیا

دینہ/سوہاوہ: نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ کے 45سالہ نمبردار کو قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام دینہ کے نواحی علاقہ شہامد پور باغاں کے 45سالہ نمبردار چوہدری اسد عباس ولد محمد فضل جو کہ راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہے تھے کہ لہڑی روڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے انددھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی سوہاوہ اور ایس ایچ او سوہاوہ کو جلد قانونی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کیں۔


بتایا جاتا ہے کہ مقتول نمبردار چوہدری اسد عباس نمبرداری کے سلسلے میں راولپنڈی کچہری سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک دینہ کے قریب لہڑی روڈ پر قتل کی اطلاع ملی۔

ملزمان موبائل فون اور پرس جس میں نقدی پڑی ہوئی تھی ساتھ لے گئے، قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Exit mobile version