جہلم میں میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 54 واں یوم شہادت عقیدت و احترام منایا جا رہا ہے

جہلم: میجر ملک محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج 54واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1971 ء کی جنگ کے عظیم ہیرو نشانِ حیدر میجر ملک محمد اکرم شہید کا 54واں یوم شہادت آج 5 دسمبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

میجر ملک محمد اکرم شہید نے وطن عزیز کی خدمت اور دفاع کے لیے اپنی زندگی قربان کی۔ بنگلہ دیش کے علاقے ہیلی کے محاذ پر انہوں نے دشمن کی شدید فائرنگ اور عددی برتری کے باوجود نہایت جرات، شجاعت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے وہ بہادری کے اعلیٰ ترین معیار پر ثابت قدم رہے اور دشمن کی نقل و حرکت کو محدود رکھتے ہوئے پاکستان کی دفاعی لائن کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے آخری دم تک لڑائی جاری رکھی اور بالآخر وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

میجر ملک محمد اکرم شہید کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف تقریبات اور دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یادگار پر قومی نمائندگان، عسکری افسران، سول حکام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے شہید کی جرات، حب الوطنی اور بے مثال قربانی کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کر رہے ہیں کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہیں زریں الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتی رہے گی۔

تقریب میں حصہ لینے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی روح کو سکون عطا فرمائے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو ہر فرد اپنا فرض سمجھے۔ اس موقع پر فوجی اور سول حکام نے بھی شہید کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میجر ملک محمد اکرم شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہر دور میں نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button