مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ، مرغی کے گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ

جہلم: مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے اور حکومت کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوششوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔مرغی کے گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں برائلر گوشت ایک مرتبہ پھر 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 599 روپے فی کلومقرر ہے جبکہ برائلر گوشت فروخت کرنے والے 630سے 650روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری قیمت ایپ پنجاب کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 15روپے اضافے کے بعد سرکاری نرخ 125 روپے کلو مقرر ہے جبکہ سبزی فروش ٹماٹر 180 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں، آلو کچا کا سرکاری نرخ 82روپے مقرر ہے جبکہ سبزی فروش 110روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔

لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 25 روپے اضافے سے 320 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دوکاندار لہسن 420 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں ، ادرک تھائی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 610 روپے فی کلو مقرر ہے، سبزی فروش 680روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔

لیموں دیسی 455 روپے کی بجائے550 روپے کلو کے حساب سے فروخت کرتے رہے ، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 130روپے مقرر ہے جبکہ دوکاندار 150روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چیلنج کرتے دکھائی دیئے۔

Exit mobile version