میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی جانب سے مسائل کو فوری حل کرنا قابل ستائش ہے، خاتون سہولت مزکر کھیوڑہ

کھیوڑہ: 22تا27 اپریل کی ہفتہ وار کارگذاری کی تفصیل جاری کرتے ہوئے ذمہ دراران خاتون سہولت مرکز کھیوڑہ عالیہ ممتاز، ردا عروج اور حرا ثانی نے کہا کہ اپریل کے چوتھے ہفتے میں خاتون سہولت مرکز کو مجموعی طور 34شکایات موصول ہوئیں جن میں 25 میونسپل کمیٹی سے متعلق تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ 8 شکایات کا تعلق پنڈدادنخان کورٹ سے تھااور ایک شکایت کا تعلق نادرہ دفتر سے تھا بلدیاتی مسائل سے متعلق 25 شکایات میونسپل کمیٹی کھیوڑہ طرف سے حل کر دی گئی ہیں، دوران ہفتہ مجموعی طور پر36خواتین اور 2مردوں نے خاتون سہولت مرکز کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن توسیعی پراجیکٹ "بولو اور بڑھو” (مقامی حکومتوں میں بہتر شراکت کے لیے خواتین کو متحرک کرنا) کے تحت قائم "خاتون سہولت مرکز” میں مقامی خواتین کو بلدیاتی و سماجی مسائل پر رہنمائی و معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
خاتون سہولت مرکز میں خواتین سٹاف ہی شکایات کنندگان کی نہ صرف شکایات درج کرتی ہیں بلکہ فالو اپ بھی کرتی ہیں۔ یہ پروجیکٹ دراصل خواتین کو مین اسٹریم کرنے کی عملی کوشش ہے۔
گوجرہ، منڈی بہاؤالدین، کبیروالہ، شیخوپورہ میں خاتون سہولت مراکز مارچ 2022 سے جبکہ کھیوڑہ اور لاہور میں مارچ 2024 سے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے SDF کو جرمن ادارہ جی آئی زیڈ کی مدد کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب کی سرپرستی حاصل ہے۔



