جہلم ریلوے اسٹیشن پر 75 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

جہلم ریلوے اسٹیشن پر 75 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جہلم میں ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثے میں سرائے عالمگیر کا رہائشی 75 سالہ بوٹا مسیح ولد ساون مسیح ریلوے لائن عبور کر تے ہوئے اچانک ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button