پنڈدادنخان میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ متحرک

پنڈدادنخان: رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین نے پنن وال سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور نیلامی (بولی) کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی۔

دورے کے دوران کیلے سمیت مختلف اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس پر کیلے کی قیمتوں کو فوری طور پر ریگولیٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے منڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بولی کا عمل شفاف بنایا جائے تاکہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے منڈی انتظامیہ اور دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سبزی و فروٹ منڈیوں، بازاروں اور کریانہ اسٹورز کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو گراں فروشی سے بچایا جا سکے اور روزہ داروں کو حقیقی ریلیف فراہم ہو۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button