جہلم پولیس کی ایک اور بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گڈو گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
