مرغی کا گوشت 622 روپے فی کلو ہو گیا

جہلم: برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، مرغی کا گوشت 622 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا، اس طرح تھوک ریٹ 413 روپے فی کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی کا پرچون ریٹ سات روپے اضافے سے 429 روپے کلو ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 406 روپے، پرچون 422 روپے فی کلو تھی جبکہ گوشت 612 روپے کلو فروخت ہوا۔



