امن و امان کے قیام میں علما اور مذہبی رہنماؤں کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی زیرِ صدارت موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ڈی پی او آفس جہلم میں اہلِ تشیع کے سربراہان سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

میٹنگ کے دوران ضلع جہلم میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، بین المذاہب ہم آہنگی، عوامی تحفظ اور باہمی بھائی چارے کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کے فروغ کے لیے تمام مکاتبِ فکر اپنا مثبت کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں، اشتعال انگیزی یا منفی پروپیگنڈے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں علما اور مذہبی رہنماؤں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

میٹنگ میں شریک اہلِ تشیع سربراہان اور ممبران نے ضلعی انتظامیہ اور جہلم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن حد تک امن، بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے واضح کیا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button