ڈی پی او جہلم نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران میں انعامات تقسیم کئے

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ناصر محمود باجوہ نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسران میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب ڈی پی او دفتر میں منعقد کی گئی، اچھی کارکردگی دکھانے پر افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے۔ انعامات لینے والے افسران میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالحمید ورک، ایس ایچ او تھانہ سٹی قمر سلطان ایس ایچ او تھانہ سول لائنز چوھدری محمد عمران شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چوہدری ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اچھے کام پر انعام اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button