دینہ پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ موبائل فون تلاش کر کے شہری کے حوالے کر دیا

15
دینہ: پولیس سٹی چوکی دینہ نے شہری کا گمشدہ موبائل تلا ش کر کے اس کے حوالے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے رہائشی شخص کا موبائل فون گر کر کہیں گم ہو گیا تھا، جس کی رپورٹ پولیس سٹی چوکی دینہ میں درج کروائی گئی۔ پولیس سٹی چوکی دینہ نے جدید سائنٹیفک طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی موبائل فون تلاش کر کے شہری کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، عوامی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی واقعہ یا گمشدگی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔



