پنڈدادنخان میں پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف ایکشن، ایک ملزم شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، شراب سپلائر ملزم کو شراب سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔



