جہلم: اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

جہلم: اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، موجودہ مہنگائی کے وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

دکانداروں کو انتظامیہ کا کوئی ڈر خوف نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی چیز کے دام ہر دکاندار اپنی مرضی سے وصول کر رہا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر ستم ظریفی یہ کہ بعض دکاندار مرغی کے گوشت کی ناپ تول میں کمی سے بھی باز نہیں آ رہے، اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے برعکس دودھ،دہی بھی من مانے نرخوں پر فروخت کئے جارہے ہیں۔

چار سو روپے درجن فروخت ہونے والے انڈوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، پیکنگ میں یہ نرخ 20 روپے درجن سے زائدوصول کئے جا رہے ہیں۔ گاجر، مولی، ساگ، مٹر، آلو، شلجم اور پیاز سمیت دیگر موسمی سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

پیاز 2 سو روپے ، ٹماٹر 150، موسمی سبزیاں گاجر 80 سے 90 روپے، مٹر 210 روپے کلو، گوبھی 150 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button