پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا ایک اور اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والا ایک اور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

محمد عثمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری مجرم نکلا، مجرم اشتہاری جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمہ میں2022 سےصدر پولیس کو مطلوب تھا، جہلم پولیس نے مجرم اشتہاری کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرامان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے خدمت مرکز کے پولیس افسران کو شاباش دی۔

Exit mobile version