رمضان المبارک کی آمد سے قبل جہلم میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
جہلم: رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیئے۔
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں نے من مانی کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بہانہ بنا کر خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نظر انداز کر کے من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں۔ ذمہ در ان افسران نے حقائق کا علم ہونے کے با وجود آنکھیں بند کررکھی ہیں۔
شہر کی عوامی سماجی ، رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری ریٹ لسٹوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ماہِ رمضان میں شہریوں کو ریلیف مل سکے۔



