جہلم میں دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے چیک فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور چیک فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم چیک فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجرمان خواہ ملک کے اندر ہوں یا بیرونِ ملک روپوش، انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔

↑
Exit mobile version