اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم؟ پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے فون پر ٹیکس ختم کئے جانے کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کررہی تھی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ساتھ فون لانے پر جو ٹیکس دینا پڑتا تھا اس کو ختم کردیا گیا ہے اب اوورسیز پاکستانی اپنے ساتھ کوئی بھی فون لاسکتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اس خبر کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے، پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سے پاکستان فون لانے پر ٹیکس لاگو ہے اور اس کو ختم نہیں گیا گیا ۔

دوسری جانب پی ٹی اے زونل آفس پشاور نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر مینگورہ، بری کوٹ اور بٹ خیلہ میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز اور غیر قانونی سمز ایکٹیویشن میں ملوث گروہ پر کامیاب چھاپے مارے۔

پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق فرنچائز اور گینگ سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث تھے جو کہ گرے ٹریفکنگ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھیں۔ چھاپوں کے دوران 33 بی وی ایس ڈیوائسز، 6 لیپ ٹاپ، 10 موبائل اور 600 سمیں بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے 10 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

قبل ازیں پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔یہ چھاپے سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

2 تبصرے

  1. اوورسیز پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کے بنکوں کی ترسیل میں اچھا خاصہ منافع ہوتا ہے پاکستان کو اور یہ لوگ ہمیں سہولیات کیا دے رہیں ہیں کس بنک میں قرضہ لینے جاؤ تو کہتے ہیں آپ اوررسیز ہیں آپکو قرضہ نہیں مل سکتا اگر اپنے گھر والوں کے لیے حتیٰ کے اپنے لیے بھی موبائل لے کر جاؤ تو ٹیکس بھرو کیا ہے یہ سب حکومت صرف اپنا مفاد دیکھتی ہے عوام کا کیا

  2. یہ ظلم عظیم ہے کہ بیرونی ممالک میں محنت سے پیسے کما کر(بصورت زر مبادلہ )پاکستان بھیجنے والے اپنے ساتھ ایک فون لائیں تو اس پر بھی ٹیکس دیں ۔۔۔۔ اس لیے کہ حکمران طبقہ اور افسران مراعات کے نام پر عیش کریں ۔۔۔۔ بھاری تنخواہیں بھی وصول کریں اور لوٹ مار الگ ۔۔ لعنت ہے ایسی حکمرانی اور نوکر شاہی پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button