پنڈدادنخان میں چار مسلح ڈاکوگھرسے نقدی، طلائی زیورات اور چار موبائل فون لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان: پنڈ دادنخان کے گاؤں ڈنڈوت آر ایس ڈالمیا میں ہاؤس ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، گزشتہ رات چار مسلح ڈاکو شفقت محمود کے گھر سے دو لاکھ روپے نقدی، دو تولے طلائی زیورات اور چار قیمتی موبائل سیٹ لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ڈنڈوت آر ایس کے شفقت محمود نے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ رات گھر برآمدے میں سوئے ہوئے تھے کہ رات تقر یباً ڈیڑھ بجے اچانک ہمارے صحن میں فائر ہوا، ہم تما م گھر والے جاگ اٹھے میں نے دیکھا کہ چار مسلح افر اد جن کی عمریں تقریباً 45 سا ل سے 25 سال کے درمیان تھی، چاروں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور مقامی زبان بولتے تھے ہمارے گھر کے صحن میں کھڑے تھے۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ مسلح افراد نے ہمیں قابو کر لیا اور کہا کہ گھر میں جو کچھ ہے نکال دو، گن پوا ئنٹ پر دو ہمارے پاس کھڑے رہے اور دو نے میر ی بیوی سے چابیاں لے کر ٹی وی ٹرالی کے دراز سے رقم مبلغ دو لاکھ روپے اورسیف الماری سے دو تولہ طلائی زیورات نکال لیے۔
شفقت محمود نے بتایا کہ مسلح افراد نے چارقیمتی موبائل سیٹ جن کی مالیت تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے چھین لیے اور ہمیں کمرہ میں بند کر کے ڈاکو فرار ہو گئے۔ اگر ڈاکو سامنے آئیں تو ہم ان کی شناخت کر سکتے ہیں۔
ڈکیتی کی واردات کے بعد تھوڑی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج کر لیا گیا، علاقہ بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم آر پی او راولپنڈی آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر ڈاکوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔



