جہلم کے رہائشی علاقوں میں کمرشل عمارتوں کی بھرمار سے ٹریفک کا نظام درہم برہم

جہلم کے رہائشی علاقوں میں بے تحاشا کمرشل عمارات کی تعمیر نے شہری زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

گلی محلوں میں کاروباری سرگرمیوں کے باعث ٹریفک کا بہاؤ بری طرح متاثر ہو رہا ہے جبکہ پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑکوں پر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ بائی لاز کو نظرانداز کرتے ہوئے رہائشی علاقوں میں دکانیں، دفاتر اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت دی جا رہی ہے جس سے نہ صرف ٹریفک بلکہ سیکیورٹی اور شور کی صورتحال بھی سنگین ہو چکی ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں سے کاروباری سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جائے اور کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے لیے مخصوص زونز میں ہی اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button